قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: إِذَا عَادَ الرَّجُلُ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مَشَى فِي خِرَافَةِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَجْلِسَ, فَإِذَا جَلَسَ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ, فَإِنْ كَانَ غُدْوَةً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِيَ, وَإِنْ كَانَ مَسَاءً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنے بیمار مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو وہ (گویا) جنت کے باغ میں چلتا رہتا ہے یہاں تک کہ بیٹھ جائے، اور جب بیٹھتا ہے تو رحمت اُسے ڈھانپ لیتی ہے۔ اگر یہ صبح کے وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے شام تک اُس پر رحمت بھیجتے ہیں، اور اگر شام کے وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اُس پر رحمت بھیجتے ہیں۔
ماخذ: At-Tirmizi, Ibn Majah, Ahmad.