اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُوراً, وَفِي لِسَانِي نُوراً, وَفِي سَمْعِي نُوراً, وَفِي بَصَرِي نُوراً, وَمِنْ فَوْقِي نُوراً, وَمِنْ تَحْتِي نُوراً, وَعَنْ يَمِينِي نُوراً, وَعَنْ شِمَالِي نُوراً, وَمِنْ أَمَامِي نُوراً, وَمِنْ خَلْفِي نُوراً, وَاجْعَلْ فِي نَفْسِي نُوراً, وَأَعْظِمْ لِي نُوراً, وَعَظِّم لِي نُوراً, وَاجْعَلْ لِي نُوراً, وَاجْعَلْنِي نُوراً, اللَّهُمَّ أَعْطِنِي نُوراً, وَاجْعَلْ فِي عَصَبِي نُوراً, وَفِي لَحْمِي نُوراً, وَفِي دَمِي نُوراً, وَفِي شَعْرِي نُوراً, وَفِي بَشَرِي نُوراً. (اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي نُوراً فِي قَبْرِي... وَنُوراً فِي عِظَامِي) (وَزِدْنِي نُوراً, وَزِدْنِي نُوراً, وَزِدْنِي نُوراً) (وَهَبْ لِي نُوراً عَلَى نُورٍ)
اے اللہ! میرے دل میں نور کر دے، میری زبان میں نور، میرے کانوں میں نور، میری آنکھوں میں نور، میرے اوپر نور، میرے نیچے نور، میرے دائیں نور، میرے بائیں نور، میرے آگے نور اور میرے پیچھے نور کر دے؛ اور میرے نفس میں نور کر دے، میرے لیے نور کو بڑا کر دے، میرے لیے نور کو عظیم کر دے، میرے لیے نور بنا دے اور مجھے (سراپا) نور بنا دے۔ اے اللہ! مجھے نور عطا فرما، اور میرے پٹھوں میں نور، میرے گوشت میں نور، میرے خون میں نور، میرے بالوں میں نور اور میری کھال میں نور کر دے۔ (اے اللہ! میری قبر میں میرے لیے نور کر دے، اور میری ہڈیوں میں نور۔) (اور مجھے نور میں زیادتی عطا فرما، مجھے نور میں زیادتی عطا فرما، مجھے نور میں زیادتی عطا فرما۔) (اور مجھے نور پر نور عطا فرما۔)
ماخذ: Al-Bukhari 11/116 (Hadith no. 6316), Muslim 1/526 (Hadith no. 763).